کراچی ،مسافر بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کراچی ،مسافر بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں سر میں چوٹیں لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر