جھنگ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت 3افراد جاں بحق، 1ملزم گرفتار

جھنگ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت 3افراد جاں بحق، 1ملزم گرفتار

جھنگ (این این آئی)جھنگ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موچیوالہ چک نمبردوسو تیس کے رہائشی تاج نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر چالیس سالہ بہن کوثر بی بی اور بیس سالہ بھانجی سعدیہ بی بی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم تاج کو پستول سمیت حراست میں لے لیا۔دوسرا واقعہ بھی تھانہ موچیوالہ کے ہی علاقہ چک نمبر چار(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سو بانوے میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اقبال نامی شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس نے قتل ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیااور کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...