رستم :ایک مرلہ اراضی کا تنازع پر فائرنگ ،باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق

رستم :ایک مرلہ اراضی کا تنازع پر فائرنگ ،باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ ) رستم کے علاقہ سرخ ڈھیر ی میں ایک ٹکڑے زمین کے تنازعے نے 3قیمتی جانیں لے لیں ،جان بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ سرخ ڈھیری میں فریقین نظارعلی اورسعد زمان جو آپس میں پھوپھی زاد ہیں ،کے درمیان گھروں سے متصل ایک مرلہ اراضی پرتنازعہ تھا وقوعہ کے وقت دونوں فریقوں کے درمیان بات بگڑ کر فائرنگ تک جاپہنچی جس کے نتیجے میں نظارعلی اوراس کا بیٹا موسیٰ جبکہ فریق دوم سے سعدزمان جاں بحق ہوگئے افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اورلوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پرپہنچ گئی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔