مردان:باغ ارم میں دیرینہ دشمنی نے کمسن بچے سمیت 2افراد کی جان لے لی

مردان:باغ ارم میں دیرینہ دشمنی نے کمسن بچے سمیت 2افراد کی جان لے لی

مردان(بیورورپورٹ) شہری علاقہ باغ ارم میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں کم سن بچے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے تین بھائیوں سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے باغ ارم کے محلہ آفریدی کے رہائشی یعقوب خان ولد خان خیل نے سٹی پولیس کو بتایاکہ وہ صاحبزادہ اور بھتیجے سردارخان کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود تھا کہ اس دوران مبینہ ملزمان محمود دین ،نیازدین عرف نیازو،رحم الدین عرف بڈو پسران اسلام الدین،طاہر ولد محمودین ،ابرارولد علاؤالدین اورفقیر ولد ریخانے فائرنگ کردی جس سے میر ا بھتیجا سردارخان ولد یوسف خان اورپانچ سالہ محمد سعد ولد صاحبزادہ لگ کر موقع پر جان بحق ہوگئے پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس تفتیش نے شروع کردی تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر