سانحہ ٹیکساس سکول، حملہ آور نے کچھ لوگوں کوواقعہ بیان کرنے کیلئے جان بوجھ کر چھوڑا،وکیل ملزم

سانحہ ٹیکساس سکول، حملہ آور نے کچھ لوگوں کوواقعہ بیان کرنے کیلئے جان بوجھ کر ...

ٹیکساس سٹی(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں فائرنگ کر کے دس افراد کو ہلاک کرنیوالے نوجوان کے وکلا نے کہا ہے حملے کے وقت بظاہر حواس میں نہیں تھا۔(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

امریکی ٹی وی کے مطابق ملزم کے والدین نے دو وکلا کی خدمات حاصل کی ہیں جن میں شامل نکولس پوئل نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انھوں نے جمعہ اور ہفتہ کو دمتریوس سے ملاقات کی۔وکیل نے کہا کہ ملزم بہت زیادہ جذباتی اور کبھی حیران کن حد تک غیر جذباتی ہو جاتا ہے۔ وہ اپنے فعل کے کچھ پہلووں سے واقف ہے اور کچھ کے بارے میں وہ کہتا ہے کہ اسے علم نہیں ۔ا دھر علاقے کے تمام سکولوں کو پیر اور منگل کو بھی بند رکھنے کا بتایا گیا ہے۔سانتا فے سکول میں فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی حالیہ تاریخ کا اس نو عیت کا چوتھا مہلک واقعہ تھا۔اس سے قبل رواں سال فروری میں فلوریڈا کی درس گاہ میں نوجوان کی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...