رینجرز کا چھاپہ، زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

رینجرز کا چھاپہ، زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر ) پاکستان رینجرز (سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے پرانے گولیمارکے علاقے واجہ ولی محمد گوٹھ میں واقع ایک خالی پلاٹ کے اندر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کر لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ لیاری گینگ وار کے شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کر نا تھا۔ بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن کی تفصیل در ج ذیل ہے۔ اسلحہ میں عدد ایس ایم جیزبمعہ 12 عدد میگزین، 2عدد آوان بم اور 2570 عددمختلف اقسام کے راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔ رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر