شاہد آفریدی کابیٹی کی سالگرہ پر ٹیوٹر پر جذباتی پیغام

شاہد آفریدی کابیٹی کی سالگرہ پر ٹیوٹر پر جذباتی پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔گزشتہ رات انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کی تینوں بڑی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہایت خوش نظرآئے۔ شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بیٹیوں کے حوالے سے نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ منائی، ماشااللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہئے اور ان لمحات کیلئے شکر اداکرنا چاہئے۔ اسمارہ کو بہت سارا پیار۔