وزیراعظم کی سبیکا شیخ کے والد سے اظہار تعزیت

وزیراعظم کی سبیکا شیخ کے والد سے اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوارکو گلشن اقبال کراچی میں امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر جاکران کے والد سے ملاقات کی اور اہل خانہ سے سبیکا کی ناگہانی موت پر گہرے رنج ، دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنرسندھ محمد زبیربھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی، پوری قوم سبیکا کی افسوس ناک موت پر سوگوار ہے۔ اللہ تعالی سبیکا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اس موقع پرانہوں نے سبیکا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی وزیراعظم نے سبیکا کے اہل خانہ کویقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان اس معاملے میں ہرممکن تعاون کرے گی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ انتہاپسندانہ رجحانات کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ایسے رجحانات پر قابو پانے کے لیے جہاں انکی اصل وجوہات تلاش کرنے اور ان اسباب کے تدارک کی ضرورت ہے وہاں بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی بھی ضرورت ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...