کراچی،بس الٹنے سے ، 2 جاں بحق ، 7زخمی

کراچی،بس الٹنے سے ، 2 جاں بحق ، 7زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیوذرائع کے مطابق ویٹا چورنگی میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی۔ بس حادثے میں متعدد مسافروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔امدادی ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں دو مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...