حاصل پور‘ پائپ لائن پھٹنے سے پانی کی فراہمی بند‘ شہری پریشان

حاصل پور‘ پائپ لائن پھٹنے سے پانی کی فراہمی بند‘ شہری پریشان

حاصل پور(نامہ نگار)پینے کے پانی کی مین پائپ لائن پھٹ جانے سے شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی بند 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک پینے کے پانی کی فراہمی بحال نہ ہو سکی۔ سابق ناظم سٹی ، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاصل پور ملک محمدنعیم ایڈووکیٹ ، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

تنویر احمد، چوہدری شہباز علی چیمہ صدر برکس ایسوسی ایشن ، چوہدری محمدآصف نے کہاکہ اولڈ حاصل پور کے قریب سے پینے کے پانی کا مین پائپ لائن پھٹ جانے سے شہرمیں پانی کی فراہمی بند ہو چکی ۔کچی آبادی اور شہر کے مختلف حلقوں میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی مکس ہو کر آ رہا ہے متعدد بار حکام بالا اور انتظامیہ کی توجہ دلائی گئی مگر کوئی نوٹس نہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک پینے کے پانی کے پائپ لائن کو مرمت نہ کیا گیا جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہاکہ بلدیہ حاصل پور میں کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے انہوں نے نیب، وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری ، ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

فراہمی آب

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...