لودھراں: پولیس رویہ سے تنگ خودسوزی کرنیوالا چل بسا‘ تھانیدار معطل
لودھراں ( نمائندہ پا کستا ن) گذشتہ روز پولیس کے مبینہ ناروا سلوک سے دلبرداشتہ شخص نے پٹرول چھڑ کر خود سوزی کی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
میں دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی لودھراں نے سرکاری کتابوں کی چوری کی FIRمیں نامزد کیے گئے دو ملزمان شاہ محمد ولد حاجی احمد اور شہباز ولد اقبال کو چالان کردیا تھا ۔ شہباز کے والد اقبال مرحوم کا موقف تھا کہ اس کے بیٹے شہباز کو پولیس نے ناجائز چالان کیا ہے وہ بے گناہ ہے اسے بے گناہ کرنے کی بابت تفتیشی آفیسر نصر اللہ ASIنے پہلے 10ہزار پھر 25ہزار بعد ازاں 60ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اب اسے بے گناہ چالان کیا گیا ہے جو سراسر ظلم ہے ۔ پولیس تھانہ سٹی لودھراں کے ASIنصراللہ کو DPOنے معطل کرد یا ہے اور ڈی ایس پی کہروڑپکا کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے اور مقدمہ کی غیر جانبدارنہ تفتیش کی ہدایت کی ہے