ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ نوجوان نے خودکشی کرلی

ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ نوجوان نے خودکشی کرلی

ٹبہ سلطان پور لودھراں‘ لیاقت پور (نمائندگان) ٹریفک حادثات میں دو افراد چل بسے‘ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیل کیمطابق گزشتہ روز ٹبہ سلطان پور میں ملتان روڈ پر سبزی منڈی کے قریب بستی سحر کے رہائشی غضنفر علی ولد احمد شاہ کو ملتان کی جانب سے آنے والی تیز فتار کار نے بستی سحر موڑ بس سٹاپ کے سامنے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی تھی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار غضنفر علی شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

طور پر تشویشناک صورتحال کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں پر غضنفر علی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے مرحوم غضنفر علی ڈی ایس پی فیاض شاہ اور چئیر مین مخدوم رشید کے بہنوئی اور پیر امجد شاہ کے والد تھے مرحوم غضنفر علی کی نماز جنازہ بستی سحر میں مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں چئیر مین سید حاجی الطاف حسین شاہ ، پروفیسر شوکت حسین شاہ ، ملک احمد فاروق کھوکھر ، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ ، عبدالشکور چشتی ، محمد رزاق نواز خان پاندہ، زاہد اقبال خان منیس ، ابرار حسین سندھڑ ، غلام مصطفی وینس ، عبدالرشید پپو گجر ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ، صفدر عباس خان منیس سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عزیز اوقارب اور علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق ٹر یکٹر کی ز د میں آ کر دو سا لہ بچہ جا ں بحق ر یسکیو ذ را ئع ا ڈ ہ پرمٹ کے قریب دو سالہ بچہ محمد ازان اپنے والد محمد عابد کے ساتھ ٹریکٹر پر بیٹھا تھا کہ ا چا نک نیچے گر کر ٹر یکٹر کی ز د میں آ کر جا ں بحق ہو گیا ۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق نوعمر لڑکے نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر خود کشی کر لی ،تفصیل کے مطابق اقبال ٹاؤن کے رہائشی رانا فیصل رشید کا 18سالہ بیٹا رانا علی رضا لاہور میں پرائیویٹ کام کرتا تھا آج صبح لاہور سے واپس لیاقت پور پہنچا تو اس کی طبیعت خراب تھی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ علی رضا نے نشہ آور گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے خاندانی ذرائع کے مطابق بظاہر متوفی کا کوئی گھریلو تنازعہ نہیں تھا متوفی کی نماز جنازہ میونسپل پارک لیاقت پور میں ادا کی گئی جس میں سابق ایم پی اے چوہدری محمود احمد ،چےئرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چوہدری ،میونسپل کونسلر صلاح الدین موہل ایڈووکیٹ ،پی پی پی رہنما رانا یوسف جاوید ،ن لیگی رہنما اطہر منیر جمالی ایڈووکیٹ ،اصغر جاوید چوہان ،ریاض حسین عباسی ،آصف بخاری ،رانا محمد ندیم ،رانا زاہد بشیر ،ظہور احمد بھٹہ ،کاشف بخاری ،رانا توصیف احمد ،رانا صہیب عالم ،رانا ندیم اسلم ،مرزا محمد سلیم ،جام بخت اقبال ،وفاسلیم تسکین ،وحید اسلم رشدی اور دیگر شریک ہوئے ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...