گراں فروشی، چھوٹے دکانداروں کیخلاف کارروائی، مگرمچھوں کو کھلی چھوٹ

گراں فروشی، چھوٹے دکانداروں کیخلاف کارروائی، مگرمچھوں کو کھلی چھوٹ

ملتان ( سپیشل رپورٹر‘ سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ نے احترام آرڈیننس کے تحت ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10ہوٹل اور متعدد فوڈ پوائنٹس سیل کرتے ہوئے لاکھوں روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ا س موقع پر گراں فروشی میں ملوث 10پھڑیے اور آڑھتی بھی گرفتار کرلئے گئے ۔ اسسٹنٹ(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

کمشنر سٹی مبشرالرحمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ آصف رضا نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا تو جاوید ، محمد فاروق، محمد امیر، علی ، پرویز اور عمرا ن سمیت دیگر افراد سرکاری نرخ ناموں سے زائد ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کررہے تھے جس پر آفیسران نے تمام افراد کو حراست میں لے کر تھانہ شاہ رکن عالم کے حوالے کردیا۔دریں اثناء دوسری کارروائی کے دوران مذکورہ ٹیم نے شاہ رکن عالم اور گلگشت سمیت مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی پر الخیر ہوٹل ، المدینہ ہوٹل اور جالندھر ہوٹل سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کرتے ہوئے بند کردیااور مالکان کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو مطلع کردیا ہے ۔

کریک ڈاؤن

مزید : ملتان صفحہ آخر