باجوڑ ایجنسی میں راغگان ڈیم کی تعمیر کا کام آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائیگا

باجوڑ ایجنسی میں راغگان ڈیم کی تعمیر کا کام آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائیگا

اسلام آباد (این این آئی) باجوڑ ایجنسی میں راغگان ڈیم کی تعمیرکا کام آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائیگا ۔ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے راغگان ڈیم کی تعمیر پر 42کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی ہے ۔ منصوبے سے باجوڈ ایجنسی کی 45سو ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف مچھلی کی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ باجوڑ ایجنسی کے عوام کی سماجی و معاشی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...