اسلام آباد،سیکٹر جی سیون کے ناظم کی ٹریفک اہلکار پر تھپڑوں کی بارش

اسلام آباد،سیکٹر جی سیون کے ناظم کی ٹریفک اہلکار پر تھپڑوں کی بارش

اسلام آباد(آن لائن)ٹریفک جام کرنے اورشور شرابا سے منع کرنے پرسیکٹر جی سیون کے ناظم نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تھپڑوں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کی بارش کر دی۔موقع پر موجود عام شہریوں کا ٹریفک پولیس کے حق میں احتجاج۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود آئی جی نے ایف آئی آر سیل کروا دی ۔معلومات کے مطابق گزشتہ روز سیکٹر جی سیون کی یونین کونسل 30کے ناظم نعیم گوجر رضیہ پلازہ کے قریب اشارہ بند ہونے کے باعث رکا تو انہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو راستہ دینے کے لیے ہارن دیا تو راستہ نہ ملنے پر نعیم گجر نے گاڑی سے اتر کر موٹر سائیکل سوار کو گالیاں دینا شروع کر دیں،اس دوران اے ایس آئی اعجاز احمد نے مداخلت کرتے ہوئے کہ راستہ بلاک ہو گیا ہے ،فوری طورٹریفک کھولی جائے ،اعجاز احمد کی بات پرناظم نعیم گجر نے ٹریفک پولیس اے ایس آئی کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے انکے سر سے ہیلمٹ اتار دیا ،اور پھر گالم گلوچ اور سڑک پر گھسیٹنا شروع کر دیا،تھانہ کوہسار پولیس نے اعجاز احمد کی درخواست پرمقدمہ نمبر 231/18درج کر لیا۔زیر دفعات 186,506,341اور 353کے تحت درج ہونے والے مقدمہ پر پولیس نے تاحال کوئی کررروائی نہ کر سکی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی حکام نے مذکورہ ایف آئی آر کو سیل کرواتے ہوئے معاملہ دبانے کے احکامات دیدئیے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...