جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی‘ مالک گرفتار

جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی‘ مالک گرفتار

ملتان (سپیشل رپورٹر) محکمہ زراعت ملتان کی ٹیم کا جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) / اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر رائے ظفر عباس نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم اور پولیس پارٹی کے ہمراہ چاہ باغ والا موضع سامورانہ میں(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

واقع جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر کامیاب ریڈ کے نتیجہ میں 590 تھیلے (وزن فی تھیلا8کلو گرام) برآمد کرلی جس کی کل مالیت تقریباً پونے دس لاکھ روپے بنتی ہے۔ پراڈکٹ کا نام ھیومک ایسڈ 33 فیصد، بیچ نمبر 867942 رجسٹریش نمبر EBTO/DSF(786-4089)اور کمپنی کا نام بزنس ایگرو کیمیکلز درج تھا۔ پراڈکٹ کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ فیکٹری مالک قائم دین ولد اسلام دین اور وحید اقبال ولد قائم دین ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر 1973 رولز 18(4) کے تحت رائے ظفر عباس کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج کیلئے تحریر جمع کرادی گئی ہے۔ تمام پراڈکٹ و دیگر سامان بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کردیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...