وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے سندھ سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں سندھ کے مختلف محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیے جانے زرعی انکم ٹیکس، سندھ اسلحہ ایکٹ، حیدرآباد یونیورسٹی سمیت چاریونیورسٹیوں کے بلوں سمیت دیگرامورپرغورکیاجائے گا جبکہ وزیراعلی سندھ نگران وزیراعلی کے نام پرکابینہ ارکان کواعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ سندھ کابینہ کا الوادعی اجلا س ہوسکتا ہے۔