(ن) لیگ عوام کی عدالت میں سرخرو، فوج کے ذریعے انتخابات قبول ہونگے: جاوید ہاشمی

(ن) لیگ عوام کی عدالت میں سرخرو، فوج کے ذریعے انتخابات قبول ہونگے: جاوید ہاشمی

ملتان ( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں نگران وزیراعظم کے نام پر اگر متفق نہ ہوسکیں تو فیصلہ آئینی طور پر تو ہو ہی جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن میں انتظامات کیلئے اختیارات پاک فوج کو دے سکتا ہے۔آرمی کے ذریعے ہونے والے انتخابات قبول ہونگے، وہ گزشتہ روز ملتان میں افطار پارٹی کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب صوبوں کو نہیں بلکہ دلوں کو فتح کرنا ہوتا ہے جو نوازشریف کرچکے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت الیکشن کو نہیں روک سکتی ۔انھوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں کشمیریوں, فلسطینیوں اور شام کے مسلمانوں کو بھی یاد رکھا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کیلئے تیار ہے۔انتخابات ہی اس قوم کی مشکلات حل کرسکتی ہیں ووٹ کو عزت دلانے کا مرحلہ آچکا ہے اورن لیگ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...