ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 مئی21   پیر۔وراثتی یا شراکتی لین دین کے امور حسب منشاء حل ہو سکیں گے۔ ٹریفک حادثات کا اندیشہ ہے محتاط رہیں۔حصول کامیابی کے لئے حوصلہ مندی یا رسک لینا نیک ثابت ہو سکتا ہے۔

برج ثور
 مئی21    پیر۔آپ کی حیثیت و شخصیت میں اضافہ‘ صحت جسمانی شخصیت کی سحر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔ آپ پہلے سے زیادہ سمارٹ اور دوسروں کو جاذب نظر‘ نظر آئیں گے۔ اندرون ملک سفر پیش آسکتا ہے۔
برج جوزا
 مئی21   پیر۔ذرائع ابلاغ سے اہم اطلاع حاصل کر سکیں گے۔ نجی مصروفیات  میں اضافہ ہوگا۔ سفر کے دوران احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ گزشتہ کئے گئے کاموں کے  کے سلسلے میں اہم اطلاع حاصل کر سکیں گے۔


برج سرطان
 مئی21  پیر۔ازدواجی اختلافات سے بچنیکے لئے کوششکریں ورنہ خانگی خوشیاں اور خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔ کارباری اُتار چڑھائو‘ ناگہانی خانگی پریشانیاں سبھی بعید از قیاس نہیں۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا


برج اسد
 مئی21   پیر۔سورج گرہن کاروباری اُتار چڑھائو ناگہانی خانگی پریشانیاں سبھی بعید از قیاس نہیں۔آپ اپنے مستقبل کے لئے کوئی اہم معاہدہ طے کر سکیں گے۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے آپ کامیابی حاصل کر سکیں گے
برج سنبلہ
 مئی21  پیر۔دوستوں سے ملاقات کے مواقع ملیں گے۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر سکیں گے جس میں فائدہ ہوگا۔ کاروباری سفر بھی پیش آسکتا ہے۔ غیر ضروری امور میں دلچسپی نہ لیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔
برج میزان
 مئی21   پیر۔ کاروبار کے سلسلہ میں آپ کی مصروفیات بڑھیں گی۔ سرمایہ کاری میں دوستوں سے اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ نرم رویہ سے پیش آئیں۔
برج عقرب
 مئی21   پیر۔ترقی کے مواقع ضائع کرنے کی بجائے محنت سے کام لیں تو بہتر ہوگا۔ آپ اپنی خود اعتمادی سے کام میںبہتری پیدا کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک سے فون کال آپ کو خوشخبری بہم پہنچا سکتی ہے۔
برج قوس
 مئی21  پیر۔ملازمت کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔ آپ دور دراز سے کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔ آپ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔

برج جدی
 مئی21   پیر۔عزیز و اقارب کے ہاں کسی تقریبات میں شرکت کا موقع ملے گا۔ خانگی اور خاندانی ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔ عزیز و اقارب سے تجدید مراسم کے سلسلے میں اندرون ملک سفر پیش آئیں گے۔
برج دلو
 مئی21   پیر۔تفریحی معاملات آپ کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ مستقبل کے سلسلے میں کوئی اہم مسئلہ طے کر سکیں گے۔ گزشتہ پیدا شدہ مسائل حل کر سکیں گے۔ صحت کے معاملات احتیاط طلب ہونگے۔


برج حوت
 مئی21   پیر۔بعض منصوبے التواء میںپڑ سکتے ہیں۔ مخلص دوست مفید مشورے دیں گے جن کی روشنی میں آپ مالی فوائد حاصل کر سکیں گے۔ گھر کی تزئین و آرائش کے علاوہ مہمانداری میں مصروفیت بڑھے گی۔