مسلم لیگ ن آج چشتیاں میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کریگی، پارٹی قائد نوازشریف اور مریم نوازخطاب کریں گے

21 مئی 2018 (09:49)

چشتیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن آج چشتیاں میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کریں گی ،جس سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج گجیانی میں ایم پی اے احسان الحق باجوہ کی رہائشگاہ پرورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گی جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ،پنڈال کوپارٹی پرچموں اورقائدین کے پینافلیکسز سے سجادیاگیاجبکہ قائدین اورکارکنوں کیلئے افطارکابھی اہتمام ہوگا۔لیگی ایم پی اے احسان الحق باجوہ نے ببرشیربھی منگوالیا۔

مزیدخبریں