پاکستان سپرلیگ کے میچ کے دوران زخمی ہونے والے رومان رئیس توآپ کو یاد ہوں گے، یہ اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ مداحوں کیلئے بڑی خبرآگئی

پاکستان سپرلیگ کے میچ کے دوران زخمی ہونے والے رومان رئیس توآپ کو یاد ہوں گے، ...
پاکستان سپرلیگ کے میچ کے دوران زخمی ہونے والے رومان رئیس توآپ کو یاد ہوں گے، یہ اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ مداحوں کیلئے بڑی خبرآگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد رومان رئیس نے پہلی بار مختصر رن اپ کیساتھ باؤلنگ کی۔

فاسٹ باؤلر رومان رئیس کو انجری سے نجات مل گئی، انہوں نے باؤلنگ کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ فاسٹ باؤلر رومان رئیس پی ایس ایل سیزن تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف میچ میں ڈائیو لگا کر بال روکنے کی کوشش میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلر کو آرام کا مشورہ دیا تھا، تاہم رومان رئیس نے طبیعت میں بہتری آنے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مختصر رن اپ سے باؤلنگ کا آغاز کردیا ہے۔ رومان رئیس کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق اپنی انجری پر قابو پارہے ہیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...