کراچی میں آج بھی پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آج بھی پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی میں آج بھی پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرقائد میں درجہ حرارت آج بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جس کے باعث آج بھی شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شہریوں کوآج بھی چلچلاتی دھوپ اورگرم ہواؤں کا سامنا رہے گا، آج بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کوچھوسکتا ہے جبکہ گزشتہ روزکی طرح آج بھی سمندری ہوائیں بند ہیں، دن بھرشمال کی جانب سے 10 کلومیٹرکی رفتارسے گرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے شہرہیٹ ویوسے محفوظ ہے تاہم شدید گرمی کی لہرمزید دوسے تین روزجاری رہے گی۔

دوسری جانب شدید گرمی کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزشہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کونڈھال کردیا تھا جبکہ پارہ 44 ڈگری تک جاپہنچنے سے قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے تھے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...