کروڑلعل عیسن میں بھائیوں نے غیرت کے نام پربہن اور اس کے آشنا کو قتل کردیا

کروڑلعل عیسن میں بھائیوں نے غیرت کے نام پربہن اور اس کے آشنا کو قتل کردیا
کروڑلعل عیسن میں بھائیوں نے غیرت کے نام پربہن اور اس کے آشنا کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کروڑلعل عیسن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کروڑ لعل عیسن میں نواحی گاو¿ں میں غیرت کے نام پرلڑکی اوراس کے آشنا کو قتل کر دیا گیا۔مقتولہ کے بھائیوں نے خودکوپولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق کروڑلعل عیسن کے نواحی گاؤں میں دو بھائیوں کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا جنہوں نے غیرت کے نام بہن اور اس کے آشناکو قتل کردیا،پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے بھائیوں نے لڑکی اور اس کے آشنا کوگلادباکرقتل کیا۔مقتولہ کے دونوں بھائیوں نے خودکوپولیس کے حوالے کردیا۔واقعے کے بعد پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال بھجوا دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔