پنجاب : نگران وزیر اعلیٰ کیلئے طارق کھوسہ، شاہد کاردار کے نام تجویز

پنجاب : نگران وزیر اعلیٰ کیلئے طارق کھوسہ، شاہد کاردار کے نام تجویز
پنجاب : نگران وزیر اعلیٰ کیلئے طارق کھوسہ، شاہد کاردار کے نام تجویز

لاہور ( ویب ڈیسک ) پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے اپوزیشن نے طارق کھوسہ ، شاہدکاردار کے نام تجویز کر دیئے , نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی بڑی جماعت تحریک انصاف کے درمیان ڈیڈ لاک بر قرار ہے, ملک کے بڑے صوبے میں نگران سیٹ اپ کے قیام میں سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ منتخب حکومت کے پاس آئینی وقت محض 10دن کارہ گیا ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کا کہنا ہے پتا نہیں کیوں وزیر اعلیٰ مجھ سے رابطہ کرنے سے گریزاں ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے دست راست رانا ثناءاللہ رابطہ کرتے ہیں مگر وزیر اعلیٰ جانے کیوں مجھ سے مشاورت میں دور بھاگتے ہیں ، کیا وزیر اعلیٰ کا مجھ سے پردہ ہے ؟ ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا میں اور میری جماعت آئینی ذمہ داری کے تحت پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کیلئے مشاورت اور اتفاق رائے میں حصہ دار ہیں اور ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنا یہ آئینی حق بلڈوز نہیں کرنے دینگے ۔ انہوں نے کہا ہم دو نام بے کرچکے ہیں اور یہ نام تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے طے ہوتے ہیں۔

ادھر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک والی صورتحال نہیں ، اپوزیشن نے ہمیں طارق کھوسہ اور شاہد کاردار کے نام دیئے ہیں ، اس پر وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں جلد ملاقات متوقع ہے۔ اپوزیشن لیڈر میرے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، پریشانی والی کوئی بات نہیں آئینی تقاضا ہے پورا ہوگا۔ بے چینی کا اظہار نہ کریں ، صبر کریں ملاقات بھی ہوجائے گی۔ ادھر اپوزیشن لیدر محمود الرشید نے رانا ثنا ءاللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ابھی حکومت کو کوئی نام نہیں دیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...