دو خود کشیاں : معاشی حالات سے تنگ نوجوان نے پھانسی لے لی

دو خود کشیاں : معاشی حالات سے تنگ نوجوان نے پھانسی لے لی
دو خود کشیاں : معاشی حالات سے تنگ نوجوان نے پھانسی لے لی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) معاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا۔

ملت ٹاﺅن پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ حاجی آباد میں کپڑے کا کاروبار کرنے والا 30 سالہ صفدر حسین سکنہ جو ہر کالونی کاروبار سے پریشان تھا جس کی وجہ سے گھر میں بھی ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

دوبارہ جھگڑا ہونے پر اس نے دل برداشتہ ہو کر کمرہ میں جا کر پھندا لے لیا   تاہم جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے تشویش ہونے پر کمرہ میں دیکھا تو پنکھے سے اس کی لاش جھول رہی تھی ۔

ادھر گھریلو حالات سے دل برداشتہ خاتون نے زیریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد علی ٹاﺅن کی رہائشی 20سالہ ارم دختر سلیمان کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوگیا۔ جس پر اس نے ناراض ہو کر زہریلا کیمیکل پی لیا ۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے ہسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی ۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ۔

علاوہ ازیں حالات سے تنگ آکر پی ٹی سی ایل کالونی کے 38سالہ عرفان ولد یامین نے زہریلی گولیاں نگل لیں ۔ تاہم حالت غیر ہونے پر سول ہسپتال داخل کر ا دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...