لیلیٰ کا ایک بار پھر میرا کیخلاف جنگ لڑنے کا اعلان
لاہور (آئی این پی ) فلمسٹار لیلیٰ نے ایک بار پھر میرا کیخلاف اپنے حق کی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا اور 15لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس نہ کرنے پر میرا کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا۔
لیلیٰ نے اس حوالے سے بتایا میرا اب پاکستان سے امریکہ فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں سپریم کورٹ میں درخواست دوں گی اور مطالبہ کروں گی جب تک وہ میرے پیسے نہیں دیتی۔
اس وقت تک میرا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔