وینا اور اسد کے درمیان اختلافات کی وجہ پیسہ نکلا : خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

وینا اور اسد کے درمیان اختلافات کی وجہ پیسہ نکلا : خبررساں ایجنسی کا دعویٰ
وینا اور اسد کے درمیان اختلافات کی وجہ پیسہ نکلا : خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

  

لاہور(آئی این پی ) فلمسٹار وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان اختلافات کی وجہ ”پیسہ “ نکلا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسد خٹک نے شادی سے پہلے دینا ملک کو بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہونے کی یقین دہانی کروائی مگر شادی کے بعد یہ تمام باتیں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں اور وینا ملک اپنے گھریلو اخراجات کیلئے بھی خود ہی شوبز سرگرمیوں کے ذریعے پیسہ کماتی رہی جبکہ اسد خٹک خامو ش تماشائی بنے رہے۔

جسکے بعد وینا ملک نے گھریلو اخراجات کیلئے پیسے نہ دینے پر اسد خٹک سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا جس کی تصدیق وہ گزشتہ دنوں کر چکی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /تفریح