نگران وزیراعظم کیلئے آج کس پاکستانی کے نام کا اعلان کیاجائے گا؟ حیران کن دعویٰ

نگران وزیراعظم کیلئے آج کس پاکستانی کے نام کا اعلان کیاجائے گا؟ حیران کن ...
نگران وزیراعظم کیلئے آج کس پاکستانی کے نام کا اعلان کیاجائے گا؟ حیران کن دعویٰ

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نگران وزیر اعظم کے عہدہ کیلئے سابق سپیکر سندھ اسمبلی عبد اللہ حسین ہارون کا نام سب سے فیورٹ قرار د یا جا رہا ہے اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے نام پر ممکنہ طورپر اتفاق رائے کے بعد آج ہی نگران وزیراعظم کا اعلان متوقع ہے ۔

دا ر الحکومت کے سیاسی حلقوں کے مطابق مختلف نام زیرغورآئے ہیں تاہم سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے درمیان مقابلہ تھا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر آج متوقع طورپر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی عبداللہ ہارون کے نام کا اعلان کردیں گے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 68سالہ عبداللہ حسین ہارون 2008سے 2012ءکے دوران پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں، سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر ہونے کے علاوہ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک تاجر ہیں اور کئی سپورٹس ایسوسی ایشنز ، فلاحی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے بورڈ ممبر بھی ہیں، 2017ءمیں پاکستان پیپلزپارٹی سے اپنی وابستی ختم کرچکے ہیں اور تاحال کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا۔

مزید : قومی