اسحاق ڈارکے بیٹے کاعمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ،اسلام آبادہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا

اسحاق ڈارکے بیٹے کاعمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ،اسلام آبادہائیکورٹ نے ...
اسحاق ڈارکے بیٹے کاعمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ،اسلام آبادہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسحاق ڈارکے بیٹے کے عمران خان کیخلاف ماتحت عدالت میں ہتک عزت دعویٰ کےخلاف وکیل بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی جس پرعدالت نے سیشن جج کوکارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈارکے بیٹے کاعمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوے کے کیس کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی ماتحت عدالت میں ہتک عزت دعویٰ کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔بابر اعوان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈارفیملی کے ارکان پیش ہونے کے بجائے لندن میں ہیں اور فیملی کے تمام ممبران مفرور ہیں،وکیل عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیشن جج کوکارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا۔