خوشاب میں کم عمر بچیوں سے زیادتی کا ملزم کراچی میں پکڑا گیا

خوشاب میں کم عمر بچیوں سے زیادتی کا ملزم کراچی میں پکڑا گیا
خوشاب میں کم عمر بچیوں سے زیادتی کا ملزم کراچی میں پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) خوشاب میں کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم امجد کا سراغ لگ گیا, کراچی میں گرفتار سیریل ریپسٹ کا ڈی این اے میچ کرگیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی فرانزک اشرف طاہر نے ملزم امجد علی کا ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان نے 2017ءمیں خوشاب اور2018ءمیں کراچی میں بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا۔

کراچی میں ہونے والی زیادتی کے کیس میں ملزم اور متاثرہ بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے فرانزک کو بھجوائے گئے تھے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ میں ملزم کا ڈی این اے خوشاب اور کراچی میں بچیوں سے زیادتی کے کیس میں میچ کرگیا ہے جبکہ ڈی این اے رپورٹ بھی متعلقہ افسران کو ارسال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2017ءمیں خوشاب میں بچی سے زیادتی کے جرم میں پولیس نے سجاد نامی شخص کو گرفتارکیا تھا، اس کا ڈی این اے میچ نہیں ہو اتھا۔