مسجد الحرام میں ایک مرتبہ پھر کرین گر گئی، رمضان المبارک میں انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مسجد الحرام میں ایک مرتبہ پھر کرین گر گئی، رمضان المبارک میں انتہائی ...
مسجد الحرام میں ایک مرتبہ پھر کرین گر گئی، رمضان المبارک میں انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مکہ مکرمہ میں ایک موبائل کرین تعمیراتی کام کے دوران گر گئی ہے جس کے نتیجے میں کرین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بڑے عرب ملک کے مشہور ترین نائٹ کلب میں ایسا کام ہو گیا کہ پوری دنیا کے مسلمان غم و غصے میں مبتلا ہو گئے، فوراً نائٹ کلب بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، ایسا کیا ہوا تھا؟ جان کر آپ بھی شدید غصے میں آ جائیں گے 

مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کرین تعمیراتی کام کی ایک مخصوص جگہ پر گری ہے جہاں عبادت گزار موجود نہیں تھے۔ الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل نے مکہ کے حکام کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں اطلاع دی کہ موبائل کرین گرنے کے واقعے میں صرف اس کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے اور کوئی اور شخص زخمی نہیں ہواہے۔

اس موبائل کرین کے گرنے کے بعد کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک زیر تعمیر مخصوص جگہ پر گری پڑی ہے اور یہ کوئی عوامی جگہ یا عا م لوگوں کی گزرگاہ کی جگہ نہیں تھی۔

مزید : عرب دنیا