”اگر اس کو ٹکٹ دی تو ہم بغاوت کردیں گے“وہ شہر جہاں تمام حلقوں کے پی ٹی آئی امیدواروں نے عمران خان کو خط لکھ دیا

”اگر اس کو ٹکٹ دی تو ہم بغاوت کردیں گے“وہ شہر جہاں تمام حلقوں کے پی ٹی آئی ...
”اگر اس کو ٹکٹ دی تو ہم بغاوت کردیں گے“وہ شہر جہاں تمام حلقوں کے پی ٹی آئی امیدواروں نے عمران خان کو خط لکھ دیا

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہینوں کے شہر کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے کوآئی اور 3مختلف حلقوں کے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ایکاکرلیا اور عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ وقت کے اندر درخواستیں دینے والوں میں سے جس کسی کو بھی ٹکٹ دیاگیاتووہ اس کی حمایت کریں گے ، ان کے علاوہ چوردروازے سے مقررہ وقت کے بعد ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے کسی امیدوار کو ٹکٹ دیاگیاتو وہ اس کی مذمت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90، پی پی 77،پی پی 78 کے امیدواروں کی طرف سے چیئر مین پارلیمانی بورڈ کو دی گئی مشترکہ درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ مقررہ وقت میں درخواستیں دینے والوں میں سے جسے پارٹی نے ٹکٹ دیا دل وجان سے اسے کامیاب کرانے کے لئے جہدوجہد کریں گے لیکن اگر چور دروزے سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے داخل ہونے والوں کو ٹکٹ دی گئی تو مذمت کریں گے اور استدعا کی گئی ہے کہ سرگودھا کی ٹکٹوں کا فیصلہ درخواست گزارامیدواروں کی رائے کے بغیر نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں یہ صورت حال ن لیگی ایم پی اے نادیہ عزیز کی پی ٹی آئی میں متوقع شمولیت کے باعث پیدا ہوئی۔

درخواست دینے والوں میںممتاز کاہلوں،عنصر مجید نیازی،ملک شعیب اعوان،راؤسرور،مہر منصور حیات لک،راؤ راحت علی خان،محسن رضا،ذوالفقار بھٹی،ملک ارشد اعوان،شہزاد قریشی،راو مدثر،ملک ہمایوں اعوان،فیاض احمد اوٹھی،محمود بخش گیلانی،نوید اسلم وڑائچ اورشہباز باجوہ ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /سرگودھا