اثاثہ جات ریفرنس، احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد،15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آمدن سے زائداثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے ملزم احدچیمہ اورشاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائداثہ جات کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔اس موقع پر وکیل احد چیمہ کا کہنا تھا کہ تمام اثاثے ڈکلیئرڈاورریکارڈپرہیں۔ نیب کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر بتایا کہ احدچیمہ کے لیپ ٹاپ سے اہم ریکارڈملا ہے اوربہت سی ٹرانزیکشنزہوئیں،انہوں نے لاہورکارسینٹرکے مالک کوڈھائی کروڑروپے دیئے،نیب تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم احد چیمہ کے بہنوئی منصور نے بھی گاڑی بک کرائی اور احدچیمہ کے بھائی کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ ڈالرکی ٹرانزیکشن بھی ہوئی۔ نیب کا مزید کہنا تھا کہ احد چیمہ کے اثاثوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
نیب نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں احدچیمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے ملزموںکو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔