پاکستان ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کیلئے ایسے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے کہ پاکستانی بھی خوش ہو گئے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب بنیں گے ہمارے کھلاڑی سپرمین“

پاکستان ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کیلئے ایسے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے کہ ...
پاکستان ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کیلئے ایسے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے کہ پاکستانی بھی خوش ہو گئے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اب بنیں گے ہمارے کھلاڑی سپرمین“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے حوالے سے تین ناموں پر غور شروع کر دیا ہے تاہم حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کیساتھ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بڑے عرب ملک کے مشہور ترین نائٹ کلب میں ایسا کام ہو گیا کہ پوری دنیا کے مسلمان غم و غصے میں مبتلا ہو گئے، فوراً نائٹ کلب بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، ایسا کیا ہوا تھا؟ جان کر آپ بھی شدید غصے میں آ جائیں گے 

مکی آرتھر آسٹریلوی سٹیو رکسن کو فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے لائے تھے لیکن سٹیو رکس نے ذاتی وجوہ کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کو منتخب کرنے کا اختیار بھی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سونپ دیا گیا ہے۔

سٹیو رکسن 13جون کو ایڈن برا میں سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹر نیشنل کے بعد باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعد نئے فیلڈنگ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن ،انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر جیمز فوسٹر اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے آسٹریلوی فیلڈنگ کوچ ڈین ووڈ فورڈ نئے فیلڈنگ کوچ کیلئے امیدوار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ایک سال بعد ہونا ہے ہم نئے فیلڈنگ کوچ کا تقرر مکی آرتھر کی مشاورت سے کریں گے اور جولائی میں زمبابوے کے دورے سے قبل نئے فیلڈنگ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ لوڈن بنیادی طور پر ٹرینر ہیں، وہ اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ تھے لیکن مکی آرتھر نے ان پر سٹیو رکسن کو ترجیح دی تھی۔ مکی آرتھر گرانٹ لوڈن کو ٹرینر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے ان کے ڈبل جاب کے امکانات کم ہیں۔

جیمز فوسٹر نے کا تعلق درہم کاونٹی سے ہے جنہوں نے انگلینڈ کی جانب سے سات ٹیسٹ، 11 ون ڈے انٹر نیشنل اور پانچ ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔ جیمز فوسٹر مکی آرتھر کی درخواست پر لیسٹر آئے اور پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ سیشن کی نگرانی کی۔

مزید : کھیل