کیس کی تیاری نہ کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی کو 2 ہزار روپے جرمانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کیس کی تیاری نہ کرکے آنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی کو 2 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطابندیال نے ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی پر 2ہزار روپے جرمانہ کردیا،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جرمانہ کیس کی تیاری نہ کرکے آنے پر کیا گیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کیس کی تیاری کرکے نہیں آئے،جسٹس عمرعطابندیال نے جسٹس منصور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کونسی چیزیٹی آپ کی فیورٹ ہے،جسٹس منصور نے کہا کہ جرمانہ فاطمید فاﺅنڈیشن کو ہی جمع کرادیں ۔