” پاکستانی فوج نے ہماری منتیں کیں کہ۔۔۔“بھارتی فوج جاگتے میں خواب دیکھنے لگی ، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

” پاکستانی فوج نے ہماری منتیں کیں کہ۔۔۔“بھارتی فوج جاگتے میں خواب دیکھنے ...
” پاکستانی فوج نے ہماری منتیں کیں کہ۔۔۔“بھارتی فوج جاگتے میں خواب دیکھنے لگی ، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی ایس ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بھرپور مزاحمت اور پاکستانی چوکیوں کی تباہی کے بعد پاکستان رینجرز نے اتوار کو درخواست کی ہے کہ انٹرنیشنل بارڈر کیساتھ فائرنگ بند کی جائے ۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بی ایس ایف نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاک رینجرز نے جموں میں بی ایس ایف فارمیشن میں رابطہ کیا ہے اورفوری طور پر فائرنگ روکنے کی درخواست کی ہے جو پاکستانی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ کے جواب میں کی گئی ،فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران بی ایس ایف جوان کی فائرنگ سے پاک رینجرز کا ایک جوان شہید بھی ہوا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیاگیاہے کہ بی ایس ایف نے 19سیکنڈ ز کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں پاکستانی چوکی کی تباہی دیکھی جاسکتی ہے ، بی ایس ایف کے ترجمان کے حوالے سے کہاگیاہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران بی ایس ایف کی فائرنگ سے پاکستان کا شدید نقصان ہوا جبکہ جموں میں بلااشتعال فائرنگ سے بی ایس ایف کے دو جوان بھی مارے گئے ، مودی کے دورہ جموں وکشمیر سے قبل پاکستانی فورسز کی فائرنگ بڑھ گئی جبکہ ایک سال کے دوران فائرنگ اورشیلنگ کے 700سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ۔