پی ٹی آئی کا 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے: سعد رفیق

پی ٹی آئی کا 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے: سعد رفیق
پی ٹی آئی کا 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے: سعد رفیق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوو¿ں اور لفاظی کا مجموعہ قرار دے دیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت ملنے کی صورت میں 100 دن کے پلان کا اعلان کیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی شدید تنقید کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، ایک ارب درخت اور 350 ڈیموں کی مانند سراب ہے، تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوو¿

ں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کانعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا، خیبر بینک کی تباہی عمران کے دور میں ہی ہوئی۔سعد رفیق کا کہناتھاکہ عمران کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھر بن گیا، صوبائی حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی جب کہ پشاور کے آدم خور چوہے بھی عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور