اقتصادی ترقی ٹیسٹ میچ ہے،چوکوں چھکوں کامیچ نہیں،اس کےلئے امن اورترقی ضروری ہے،احسن اقبال

اقتصادی ترقی ٹیسٹ میچ ہے،چوکوں چھکوں کامیچ نہیں،اس کےلئے امن اورترقی ضروری ...
اقتصادی ترقی ٹیسٹ میچ ہے،چوکوں چھکوں کامیچ نہیں،اس کےلئے امن اورترقی ضروری ہے،احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انیسویں صدی سیاست کی صدی تھی،اب اقتصادی ترقی کی صدی ہے ،اقتصادی ترقی ٹیسٹ میچ ہے،چوکوں چھکوں کامیچ نہیں،اس کےلئے امن اورترقی ضروری ہے،ہم اپنے تمام چیلنجزپرقابوپالیں گے۔

ایئریونیورسٹی میں نیشنل سینٹرفارسائبرسیکیورٹی کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ہم سے پیچھے رہ جانےوالے ممالک آگے نکل گئے،ہمیں اب یہ مانناہوگا کہ اب دنیا بدل گئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ 1980 میں چین میں فی کس آمدنی200ڈالراورپاکستان میں300ڈالرتھی لیکن آج چین کی فی کس آمدن8000ڈالرسے اوپر اور ہماری1600ڈالرہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہروقت بیڑاغرق اورستیاناس جیسی کہانیاں سنتے رہے ہیں،پاکستان ایسا ملک نہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ اب بھی جاری ہے اور اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہےگی۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لوگ روزلاشیں اٹھارہے تھے،ہرطرف دہشتگردی کاراج تھا،کچھ عرصہ پہلے ہماری مساجد،چرچ،اسکول،مارکیٹوں سب کوخطرہ تھا لیکن اب ایسا نہیں،ہم نے دہشگردوں کی کمرتوڑدی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزیدکہنا تھا کہ اب ایک گولی میری پوری زندگی جسم کے اندررہے گی،گولی مجھے یاد دلاتی رہے گی کہ اللہ سب سے بڑاہے،6 مئی کوایک دہشتگرد نے مجھے مارنے کی کوشش کی لیکن مارنےوالے سے بچانے والا بڑا ہے،خداکاشکراداکرتاہوں جس منصوبے کاخواب دیکھا تھاآج وہاں موجودہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد