’’ میری سابقہ بیوی اب خواب میں آکر میرے ساتھ یہ کام کرتی ہے اور کہتی ہے کہ ۔۔۔‘‘دوسری شادی کرنے والے سے اسکی سابقہ بیوی کیا چاہتی ہے ،آپ بھی جانئے

’’ میری سابقہ بیوی اب خواب میں آکر میرے ساتھ یہ کام کرتی ہے اور کہتی ہے کہ ...
’’ میری سابقہ بیوی اب خواب میں آکر میرے ساتھ یہ کام کرتی ہے اور کہتی ہے کہ ۔۔۔‘‘دوسری شادی کرنے والے سے اسکی سابقہ بیوی کیا چاہتی ہے ،آپ بھی جانئے

  

لاہور(نظام الدولہ )اسلام علیکم،میں نے اپنی پہلی بیوی جو کہ میری کزن تھی..اسکو طلاق دے دی تھی...اسکی وجہ یہ تھی کہ وہ مجھے پسندنہیں کرتی تھی... .اسکے بعد میری دوسری شادی ہو گئی.. میری اب ایک بیٹی بھی ہے... میری سابقہ بیوی کا کہیں اور جگہ رشتہ ہونے جا رہا ہے...مگر ابھی پچھلے دو دن سے میرے خواب میں بیوی کے طور پر آ رہی ھے..میرے کپڑے استری کر رہی ہوتی ہے...باتیں کر رہی ہوتی ھے...اور پیار کی باتیں کر رہی ہوتی ہے...اسکا کیا مطلب ہے...کیا وہ کچھ کہنا چاہتی ہے...(وقاص)

تعبیر۔یہ بہت دکھائی دینے والا خواب ہے ۔خواب میں سابقہ بیوی کا آنا دراصل اب نئی زندگی میں پھر ایسی بری عادتوں کی جانب اشارہ ہے کہ آپ ایسی عادتوں میں مبتلا ہوں گے جو خرابی کا باعث بنتی ہیں۔جو کام کرانے کی تمنا آپ کے دل میں ہے ،ممکن ہے وہی خرابی کا باعث بن جائیں ۔ تاہم اس خواب کی رو سے یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جو کام آپ پہلی بیوی سے کرانا چاہتے تھے ،،جیسا اسکو سگھڑ دیکھنے کی تمنا کرتے تھے ،وہ کام اب آپ کی دوسری بیوی کررہی ۔۔یہ تو آپ ہی جانتے ہیں کہ موجودہ بیوی سے آپ کے تعلقات کیسے ہیں۔

(واللہ اعلم الصواب )

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں