پی ٹی آئی میں جانیوالوں کو خلائی مخلوق جیسی طاقت اشارہ دیتی ہوگی : اعتزاز احسن

پی ٹی آئی میں جانیوالوں کو خلائی مخلوق جیسی طاقت اشارہ دیتی ہوگی : اعتزاز ...
پی ٹی آئی میں جانیوالوں کو خلائی مخلوق جیسی طاقت اشارہ دیتی ہوگی : اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو یقین ہے سزا تو ہونی ہے مگر 342کے کیس کا مرحلہ بھی مشکل ترین ہے ۔ نواز شریف نے مین ٹریل کے حوالے سے اپنے مطالبات کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں دیا۔ منی ٹریل میں کسی قطری کے حوالے سے ثبوت نہیں ہیں،مسلم لیگ (ن) سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی ہزاروں کی خلائی مخلوق جیسی کوئی طاقت عندیہ دینی ہوگی۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ضیاءالحق خلائی مخلوق کے کہنے پر نواز شریف نے اپنے ہی وزیراعظم محمدخان جونیجو اور پھر بینظیر بھٹو کے خلاف سازش کر کے خلائی مخلوق سے 95لاکھ وصول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب مشرف سے ڈیل کر کے ملک سے باہر جانے لگے تو سید غوث علی شاہ ان کے جیل میں ساتھی تھے ۔ نواز شریف نے ان سے کہا کہ چندگھنٹوں کیلئے اہم ملاقات کیلئے جیل سے باہر جا رہا ہوں اسکا ذکر کسی سے نہ کیا جائے اور وہ 737کے ذریعے ملک سے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ کھیپ میں سے پی ٹی آئی میں کوئی نہیں گیا۔ ہم ندیم افضل چن کے پی ٹی آئی میں جانا پارٹی کا بڑا نقصان ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے ساتھ عدالت کا رویہ نرم ہے۔ شریف خاندان کی سہولت کے لیے عدالت نے انہیں سوالنامہ دیا۔ نواز شریف کو بتانا ہوگا کہ ان کے بچوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف 3مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں ان کے متنازعہ انٹرویو پر آرٹیکل 6 نہیں لگتا اور نہ ہی لگانا چاہیں گے  تاہم پاکستان کو نقصان ہوگا پرویز مشرف ، نواز شریف کی اجازت سے باہر گئے۔ عدالتوں نے فیصلہ وفاقی حکومت کو دیا تھا نواز شریف کے مجھے کیوں نکلا کے سوال کا جواب ہے کہ تمہیں کب نکالا ہے آج بھی نواز شریف کی حکومت ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاﺅن میں سفاکانہ طور پر قتل عام کیا نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ اسکی تحقیقات ہوئی چاہئیں۔ سندھ میں نقاب پوش رینجرز اور نیب نے دھاوا بولا تو نواز شریف کو خیال نہیں آیا مگر پنجاب کی طرف رخ ہوا تو نواز شریف این آر او کے پیچھے جانا چاہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مشکل میں صرف اپنا سوچتے ہیں۔ ممبئی حملوں کے بعد اب کارگل کے راز بتائیں گے۔ سعودی سر پرستی میں نواز شریف ملک سے باہر جانے کیلئے مشرف سے بھی سمجھوتہ کیا مگر مشاہدہ حسین کا چودھری نثار ، خواجہ آصف ، صدیق الفاروق سمیت ساتھیوں کی خبر ہی نہ لی۔ نواز شریف اپنی ذات سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کرتے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد