پی آئی اے نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے بعد شہزادی ڈیانا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی پیشکش کر دی جس کا تصور پاکستانی بھی نہیں کر سکتے تھے، تفصیلات سامنے آتے ہی ہر پاکستانی بے اختیار کہہ اٹھا ”یہ ہوئی نہ بات“

پی آئی اے نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے بعد شہزادی ڈیانا کی تصویر ...
پی آئی اے نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے بعد شہزادی ڈیانا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی پیشکش کر دی جس کا تصور پاکستانی بھی نہیں کر سکتے تھے، تفصیلات سامنے آتے ہی ہر پاکستانی بے اختیار کہہ اٹھا ”یہ ہوئی نہ بات“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی 19 مئی کو ہونے والی شادی پر پوری دنیا نے خوشی کا اظہار کیا لیکن پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے اس موقع پر ایسا شاندار کام کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مریم نواز نے وزیراعظم سے کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی جو۔۔۔“ مریم نواز نے کس وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو کھری کھری سنائیں اور پھر انہوں نے استعفے کی گزارش کی تو کیا ہوا؟ مبشر لقمان کے دعوے نے ہنگامہ برپا کر دیا 
پی آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی شاندار خوبصورتی دیکھے۔ تو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل! ہم تیار ہیں، بس ہمیں یہ بتائیں کہ کب!“

پاکستانیوں نے برطانوی شاہی جوڑے کو دی جانے والی اس پیشکش پر پی آئی اے کی دل کھول کر تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ اگر نوبیاہتا جوڑے نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو عوام ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔


نائلہ مقصود نامی صارف نے لکھا ”پاکستان نوبیاہتا شاہی جوڑے کا استقبال کرے گا، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل“

سید حسنین کمال نے لکھا ” آپ شہزادی ڈیانا کا کسی سے موازنہ نہیں کرسکتے۔۔۔ وہ دلوں کی شہزادی تھیں اور دلوں میں بستی تھیں“

امین انور نے لکھا ”معذرت کیساتھ کہہ رہا ہوں کہ ایک وقت میں پی آئی اے لیڈر تھی، لیکن اب ایک ہاری ہوئی ائیرلائن ہے۔ لوگ ماضی کی پی آئی اے واپس چاہتے ہیں، برائے مہربانی امارات ائیرلائنز سے ہی کچھ سیکھ لیں“