لیگی رکن پنجاب اسمبلی نادیہ عزیزتحریک انصاف میں شامل ہوگئیں

لیگی رکن پنجاب اسمبلی نادیہ عزیزتحریک انصاف میں شامل ہوگئیں
لیگی رکن پنجاب اسمبلی نادیہ عزیزتحریک انصاف میں شامل ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو ایک اوربڑا جھٹکا دے دیا ،لیگی رکن پنجاب اسمبلی نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں۔

’’ اگر اس کو ٹکٹ دیا تو ہم ۔ ۔ ۔‘‘ نادیہ عزیز کی ممکنہ شمولیت پر امیدواروں نے کپتان کو کیا دھمکی دی؟جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کی قریب آتے ہی سیاسی پنچھیوں کی ایک جماعت سے دوسری جماعت میں اڑان جاری ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اب تک دوسری سیاسی جماعتوں کی ایک سو سے زائد وکٹیں گرا چکے ہیں جس میں اہم ارکان اسمبلی شامل ہیں۔

مسلم لیگ کی سرگودھا سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئی ہیں ،نادیہ عزیز2013 کے الیکشن میں(ن)لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 34سرگودھا سے منتخب ہوئی تھیں،وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

یادرہے کہ اس سے قبل  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90، پی پی 77،پی پی 78 کے امیدواروں کی طرف سے چیئر مین پارلیمانی بورڈ کو دی گئی مشترکہ درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ مقررہ وقت میں درخواستیں دینے والوں میں سے جسے پارٹی نے ٹکٹ دیا دل وجان سے اسے کامیاب کرانے کے لئے جہدوجہد کریں گے لیکن اگر چور دروزے سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے داخل ہونے والوں کو ٹکٹ دی گئی تو مذمت کریں گے اور استدعا کی گئی ہے کہ سرگودھا کی ٹکٹوں کا فیصلہ درخواست گزارامیدواروں کی رائے کے بغیر نہ کیا جائے۔ذرائع  نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ  پی ٹی آئی میں یہ صورت حال ن لیگی ایم پی اے نادیہ عزیز کی پی ٹی آئی میں متوقع شمولیت کے باعث پیدا ہوئی۔