” یہ آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ۔۔۔؟“ پاکستانی لڑکوں کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیا، کس انداز میں بال وکٹوں سے ٹکرایا اور کیا پھر یہ آؤٹ ہوا یا نہیں؟ دیکھ کر ہر کوئی چکرا گیا

” یہ آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ۔۔۔؟“ پاکستانی لڑکوں کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم ...
” یہ آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ۔۔۔؟“ پاکستانی لڑکوں کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیا، کس انداز میں بال وکٹوں سے ٹکرایا اور کیا پھر یہ آؤٹ ہوا یا نہیں؟ دیکھ کر ہر کوئی چکرا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کرکٹ ایک جنون ہے اور بچے تو کیا بڑے بھی کرکٹ کھیلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ جو لوگ گراؤنڈ میں نہیں جا سکتے وہ گلی میں ہی اپنا شوق پورا کر لیتے ہیں اور رمضان المبارک کے دوران تو رات کے وقت شہر کی اکثر گلیوں میں ہی کرکٹ کھیلتے نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مریم نواز نے وزیراعظم سے کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی جو۔۔۔“ مریم نواز نے کس وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو کھری کھری سنائیں اور پھر انہوں نے استعفے کی گزارش کی تو کیا ہوا؟ مبشر لقمان کے دعوے نے ہنگامہ برپا کر دیا 

کرکٹ میں بلے باز کئی طرح سے آؤٹ ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات کچھ ایسے واقعات بھی پیش آ جاتے ہیں جو اس سے پہلے کبھی رونما نہیں ہوئے ہوتے جس کے باعث ان کے بارے میں صحیح فیصلہ کرنا بھی خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گیند بلے کیساتھ ٹکرانے کے بعد کچھ ایسے انداز میں وکٹ سے ٹکرا جاتی ہے کہ بلے باز بھی حیران پریشان رہ جاتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ناصرف خوب وائرل ہو رہی ہے بلکہ کرکٹ کا شوق رکھنے والے افراد کیلئے کسی امتحان سے بھی کم نہیں جن سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ کیا یہ لڑکا آؤٹ ہو گیا یا پھر اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا جائے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی بتائیں کہ یہ آؤٹ ہوا یا ناٹ آؤٹ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل