بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری،پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ہڑپال اور چارواہ سیکٹرز پر صبح سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جوابی کارروائی جاری ہے جس کے دوران بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پاکستان رینجرز نے موثرجواب دیتے ہوئے بھارتی توپیں خاموش کرا دیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ