”وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی نے آپ کا نام دیا ہے “آصف زرداری نے کس کو فون کرکے یہ کہہ دیا؟جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہانہ رہے گی

”وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی نے آپ کا نام دیا ہے “آصف زرداری نے کس کو فون کرکے ...
”وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی نے آپ کا نام دیا ہے “آصف زرداری نے کس کو فون کرکے یہ کہہ دیا؟جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہانہ رہے گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کر لئے ہیں اور خورشید شاہ نے یہ نام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دے دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ذکااشرف اورجلیل عباس سے الگ الگ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت اورایمانداری کی بنیاد پر آپ کانام نگران وزیراعظم کیلئے تجویزکیا،سابق صدر کا کہناتھا کہ بینکنگ،معیشت اورانتظامی امورپرآپ کاکردارقابل تحسین ہے،امید ہے آپ کی زیرنگرانی انتخابات ہوئے توکسی کوشکایت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے یہ نام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوپیش کئے گئے ہیں ،تاہم نگران وزیراعظم کیلئے حتمی نام کا اعلان کل کیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...