کراچی:سبزی منڈی کے قریب ہیٹ سٹروک سے ایک شخص جاں بحق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے کراچی کی مانسہرہ کالونی قائد آباد کا رہائشی 52سالہ پرویز سبزی منڈی کے قریب ہیٹ سٹروک سے چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کچھ روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔جس سے کراچی شہر میں ہیٹ ویو جار ی ہے ،نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسی گرمی کی شدت کا نشانہ بنتے ہوئے کراچی سبزی منڈی کے قریب ہیٹ سٹروک سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 52 سالہ پرویز کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ما نسہرہ کالونی قائدآبادکارہائشی تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی اور حبس کی شدت میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکالنے کا بھی کہا تھا۔موسم کا حال بتانے والے ادارے کا مزید کہنا ہے گرمی کا یہ سلسلہ مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے۔