احتساب عدالت میں رہنما مسلم لیگ (ن) مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط

احتساب عدالت میں رہنما مسلم لیگ (ن) مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط
احتساب عدالت میں رہنما مسلم لیگ (ن) مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدرنوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران رہنما (ن) لیگی مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔

میڈیا رپورتس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران (ن) لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ مائزہ حمید کا موبائل کمرہ عدالت میں استعمال کرنے کے باعث ضبط کیا گیا جو ممنوع ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف اپنا بیان ریکارڈ کرارہے تھے کہ اس دوران بجلی غائب ہوگئی جبکہ پنکھے بھی بند ہوگئے جس کے باعث کمرہ عدالت میں ہل چل سی مچ گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...