” ہم منظور پشتین اور پشتون تحفظ موومنٹ کی۔۔۔ “تحریک طالبان نے بالآخر اعلان کردیا

” ہم منظور پشتین اور پشتون تحفظ موومنٹ کی۔۔۔ “تحریک طالبان نے بالآخر اعلان ...
” ہم منظور پشتین اور پشتون تحفظ موومنٹ کی۔۔۔ “تحریک طالبان نے بالآخر اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشتون لوگوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کے نام پر پاکستان کی مسلح افواج کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف پشتون تحفظ موومنٹ کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے منظور پشتین اور پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ایک ویڈیو پیغام میں تحریک طالبان پاکستان جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی عظمت محسود نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ منظور محسود جس نے پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف سخت زبان استعمال کی، مبینہ قبضے کیخلاف آوازاٹھارہاتھا۔

عظمت محسود نے منظور کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ ” ہم ان لوگوں کیخلاف آپ کیساتھ ہیں، اب پیچھے مت ہٹنا، ہم ان لوگوں کے پیچھے کھڑے ہیں جو قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھارہے ہیں‘، ہمارے قیدیوں کیلئے آواز اٹھانے پر پشتون تحفظ موومنٹ انعام کا حق رکھتی ہے “۔

یادرہے کہ کالعدم تحریک طالبان ،پاکستان کی مسلح افواج اور عام شہریوں پر مختلف اوقات میں ہونیوالے حملوں میں ملوث رہی ہے جن کے نتیجے میں ہزاروں شہری و فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔ کالعدم تحریک نے اے پی ایس سکول پشاور، واہگہ بارڈر پر دھماکے سمیت متعدد دہشتگردی کی وارداتوں کی ذمہ داری قبول کی ۔ اب پشتون تحفظ موومنٹ اور منظورپشتین کی حمایت کے اعلان نے پاکستانیوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 2014ءمیں بارودی سرنگیں ہٹانے کے مطالبے سے شروع ہونیوالی پشتون تحفظ موومنٹ جسے محسود تحفظ موومنٹ بھی کہاجاتاہے ، پہلی مرتبہ جنوری 2018ءمیں ابھر کر سامنے آئی جب اس نے نقیب اللہ محسود کے لیے انصاف کی تحریک شروع کی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپریل میں پی ٹی ایم کے مطالبات بڑھ گئے ، حتیٰ کہ قبائلی علاقوں میں امن کے قیام کیلئے قربانیاں دینے والی پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف بھی درفتنی کی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی