زلمی سکول لیگ فیز ٹو، اوپن ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں 12 ہزار طلباءکی شرکت، دوسرا فیز رمضان کے بعد شروع ہو گا: جاوید آفریدی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی فاؤنڈیشن اور ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے مشترکہ پراجیکٹ اور پاکستان کی پہلی سکول لیگ "زلمی سکول لیگ" کے دوسرے فیز سے قبل اوپن ٹرائلز اور ٹرائلز میچز کا پہلا بڑا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عدالت نے فہد مصطفی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا، بہت بڑی مشکل میں پھنس گئے کیونکہ۔۔۔
اوپن ٹرائلز اور اس کے بعد منتخب ہونیوالی 25 ڈسٹرکٹس کی ٹیموں میں مجموعی طور پر 25 ہزار سرکاری سکولز کے ریکارڈ 12 ہزار سے زائد سکول کے طلباءشریک ہوئے۔ اوپن ٹرائلز کے بعد 25 ڈسٹرکٹس میں ہونیوالے ٹرائلز میچز کے بعد بنوں, ڈی آئی خان, کوہاٹ, ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کی ٹیموں کا انتخاب کرلیا گیا جبکہ پشاور اور مردان کی ٹیموں کا انتخاب جلد عمل میں آئے گا۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ زلمی سکول لیگ کا مقصد خیبرپختونخواہ میں گراس روٹ/سکول لیول پر نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اوپن ٹرائلز اور اس کے بعد بننے والی ٹیموں سے جہاں خیبرپختونواہ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے وہیں مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو بھی فائدہ ہوگا۔
جاوید آفریدی نے زلمی سکول لیگ کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر عمران خان اور وزیر اعلی خیرپختونخواہ پرویز خٹک اور وزیر تعلیم عاطف خان کا شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں ہونیوالا زلمی سکول لیگ کا پہلا فیز آزمی پبلک سکول کے شہداءکے نام کیا گیا۔ پہلے فیز میں پشاور بلیوز نے کامیابی حاصل کی تھی۔