ذکااشرف پیپلزپارٹی کی سی ای سی رکنیت سے مستعفی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف پیپلزپارٹی کی سی ای سی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف کا کہنا تھاکہ استعفیٰ 10 دن پہلے آصف زرداری کے کہنے پردیااور اس کے بعدنگران وزیر اعظم کےلئے نام تجویزکیاگیا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نگران وزیراعظم کےلئے ذکا اشرف اور جلیل عباس کے نام فائنل کر کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دے دیئے ہیں۔